بریکنگ نیوز:معروف فلم سازسیدنورکی اہلیہ انتقال کرگئیں،افسوسناک خبرآگئی

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کے معروف فلم ساز سید نور کی اہلیہ رخسانہ نور طویل علالت کے بعد 58 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔تفصیلات کے مطابق لاہورمیں پاکستان کے معروف فلم سازسید نورکی اہلیہ رخسانہ نور58 سال کی عمرمیں انتقال کرگئیں، رخسانہ نور 15 سال سے کینسرکے مرض میں مبتلا تھیں.

وہ صحافی اورشاعرہ بھی تھیں جنہوں نے پاکستان کی متعدد فلموں کے گانے بھی لکھے، رخسانہ نور نے پنجاب کی متعدد جامعات میں درس و تدریس کے فرائض سرانجام دیئے جب کہ اپنا ایک پروڈکشن ہاؤس بھی کھولا۔فلم سازسید نور رخسانہ نورسے 1984 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، سید نوراوررخسانہ نورکے 3 بیٹیاں اورایک بیٹا ہے تاہم سید نورکی پاکستانی اداکارہ صائمہ نور سے دوسری شادی کے بعد رخسانہ نورنے ایک بیٹی کے ہمراہ الگ رہنا شروع کردیا تھا۔