بالی ووڈ کےسٹارز شاہ رخ خان اورسلمان خان کب اورکس فلم میں اکٹھےجلوہ گرہوں گے؟ فلم بینوں کےلئےبڑی خبرآگئی

ممبئی (ویب ڈیسک) اطلاعات ہیں کہ بالی ووڈ کے سٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان نئی فلم ٹیوب لائٹ میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمی تجزیہ کار کومل تہاٹا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خان فلم ٹیوب لائٹ میں سلمان خان کے مدمقابل ایک اہم رول ادا کرنے جا رہے ہیں۔بالی ووڈ کے سٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان تقریباً 8 سال پہلے آخری مرتبہ فلم اوم شانتی اوم کے ایک گانے میں اکھٹے نظر آئے تھے۔

فلم بینوں کو یاد ہوگا کہ سلمان اور شاہ رخ پہلی مرتبہ 1995ء میں بلاک بسٹر فلم کرن ارجن میں جلوہ گر ہوئے تھے جبکہ 1998ء میں دونوں نے کچھ کچھ ہوتا ہے میں بھی اکھٹے کام کیا تھا۔ ٹیوب لائٹ سلمان کی تیسری فلم ہے جس کے ہدایتکار کبیر خان ہیں۔ اس سے قبل ایک تھا ٹائیگر اور بجرنگی بھائی جان کبیر خان کی ہدایت میں بنی تھیں۔ان دونوں فلموں نے خوب بزنس کیا تھا۔(خ.و)