آج کاسب سےبڑاانکشاف، معروف بھارتی اداکاراوم پوری کوقتل کس نے،کیسےاورکس کےکہنےپرکیا؟ تہلکہ خیزانکشافات منظرعام پرآگئے

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارت کے معروف اداکاراوم پوری کی موت ایک معمہ بن گئی ہے ۔اوم پوری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد شکوک یقین میں بدلنے لگے ہیں اوریہ سوالات سامنے آگئے ہیں کہ آیااوم پوری طبعی موت مرے یاان کوقتل کیاگیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی سرجیکل سٹرائیک کے جھوٹے دعوے پر پاکستان کی کھل کرحمایت کرنے پر اوم پوری کو قتل کیا گیا اوران کے سر پر لگاڈیڑھ انچ گہرازخم موت سےچند لمحےپہلےکاہے۔ اوم پوری کی ابتدائی پورٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی موت طبعی نہیں ہوئی بلکہ ان کوقتل کیاگیاہے۔

رپورٹ مطابق اوم پوری کے سرپرچوٹ آئی تھی۔ادھربھارتی پولیس نے اوم پوری کی حادثاتی موت کامقدمہ درج کیاہے اورانکے اہلخانہ اورڈرائیورسے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اوراوم پوری کے گہرے دوست خالد قدوائی نے بھی اس سلسلے میں اپنابیان ریکارڈکرادیاہے ۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی بدنام زمانہ ایجنسی راکے ایجنٹوں نے اوم پوری کو نشہ آور مشروب میں ہارٹ فیلئرکی ادویات ملا کر قتل کیاذرائع کے مطابق بھارتی ایجنسیز کے پاس ایسی ادویات ہوتی ہیں۔ جو دل کے دورے کا سبب بنیں۔ پراسرار قتل کا منصوبہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیرا جیت دوول کی جانب سے بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ بھارتی بدنام زمانہ ایجنسیوں کااگلاہدف شاہ رخ خان اورپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ہیں۔(خ.و)