معروف فلمی جوڑی سنتوش کمار اور صبیحہ خانم کی نواسی آج کل کن کاموں میں مصروف ہے ؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ماضی کے سپرسٹار سنتوش کماراور صبیحہ خانم کی نواسی سحرش خان خاندانی روایات برقرا رکھنے کے لئے بڑی سکرین کو ترجیح دے رہی ہیں جس کے بعد انہوں نے تین فلمیں سائن کرلی ہیں جبکہ انہیں مزیدفلموں میں کام کی پیشکش مل رہی ہیں۔


سحرش خان کو سب سے پہلے ڈائریکٹرامین اقبال نے اپنی فلم”رہبرا“میں کاسٹ کیا ۔ اب سیدنورنے بھی سحرش خان کو اپنی نئی فلم”چین آئے نہ“میں کاسٹ کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کے علاوہ بھی سحرش خان کو ایک فلم میں کاسٹ کیا گیا جس کی تفصیلات جلد منظرعام پر لائی جائیں گی جبکہ انہیں کئی اور پروڈیوسرزنے بھی فلموں میں کام کے لئے رابطہ کیا ہے۔ (یا)