بالی ووڈ کے سلمان خان بھارت دشمن قرار،دبنگ خان بہت بڑی مشکل میں پھنس گئے

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان پر ان کے مشہور رئیلٹی شو’’بگ باس‘‘ سیزن 10 میں شرکت کرنے والے پنڈت سوامی اون نے سنگین الزامات عائد کردیئے ہیں۔بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے مشہور رئیلٹی شو’’بگ باس‘‘ سیزن 10 سے آؤٹ کیے گئے بھارتی پنڈت نے سلو میاں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں بھارت دشمن قرار دے دیا ہے۔

پنڈت سوامی کا کہنا تھا کہ سلمان خان ہندو روایت کے خلاف ہیں اور شو میں ہندو لڑکیوں کا غلط استعمال کرتے ہیں جب کہ شو میں منشیات ملا ہوا کھانا دیا جاتا ہے جس سے انسان تمام ہواس کھو بیٹھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان خان بگ باس میں شریک ہندو لڑکیوں کو کوکین اور چرس کا استعمال کروا کے اپنے مقصد کے لیے استعمال کرتے ہیں جب کہ سلمان خان اور ان کے شو کے خلاف مقدمہ بھی درج کراچکا ہوں لیکن ان کے خلاف ہر کوئی کارروائی کرنے سے گریز کررہا ہے۔(ی)