نوازشریف کی لندن یاترائیں، خصوصی طیارےکےاخراجات جان کرآپکی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی لندن یاتروں نے قوم کے کروڑوں ہوامیں اڑادیے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن کے 29 دورے کئے۔جس میں سےصرف10دورے طبی معائنے کے لئے ہی کیے گئے۔اوران 29دوروں میں کم از کم 87دن لندن میں قیام کیا۔نوازشریف نے ہر بارلندن جانے کے لئے خصوصی طیارے میں سفرکیا۔جبکہ ان طیاروں کی پارکنگ کے لئے مہنگے ترین ایئرپورٹ لوٹن کا انتخاب کیا گیا۔اوراس خصوصی طیارے کی پارکنگ فیس کے لئے 2لاکھ61ہزار پاؤنڈ اداکئے گئے۔ذرائع کا کہناہے کہ اس خصوصی طیارے میں 20ہزارپاؤنڈ کاایندھن استعمال کیا گیا۔غیرملک کے امیر وزیراعظم نےان دوروں کی مد میں قومی خزانے پر کروڑوں روپے کا بوجھ ڈال دیا گیاہے۔