پاکستان کی جوہری اور حیاتیاتی ہتھیاروں کی جاری کردہ تفصیلات نے بھارت کی بولتی بند کر دی ،تفصیلات اس خبر میں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے جوہری اور حیاتیاتی ہتھیاروں سے متعلق فہرست جاری کردی ، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کی پالیسی پر سختی سے کاربند ملک ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جوہری ،حیاتیاتی ہتھیاروں سے متعلق نظر ثانی شدہ فہرست جاری کر دی، فہرست میں اشیاء، ٹیکنالوجی ، مواد ،سامان کی برآمدگی ، کنٹرول، ترسیل کی تفصیلات دی گئی ہیں۔دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نظر ثانی شدہ فہرست کے اجرا کا مقصد جوہری اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے نظام کوکنٹرول کرنا ہے، جس کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک ایکسپورٹ ڈویژن کے جائزے ذریعے فہرست کی نظرثانی اور تجدید کی گئی، جس میں متعلقہ وزارتوں اور محکموں سے مشاورت کی گئی ۔پاکستان نے اس سے قبل اس فہرست پر 2005، 2011اور 2015میں نظرثانی کی تھی۔دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نئی فہرست پاکستان کے جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے عزم کا اظہار ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سےجوہری عدم پھیلاؤ کی پالیسی پر سختی سے کا ربند ہے۔(ت)