آئے اور چھا گئے : کسی کو کانوں کان خبر بھی نہ ہوئی ،وزیراعلیٰ سندھ نے خاموشی سے بڑا کا کر دکھایا

کراچی(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ نے سرکلر ریلوے کے روٹ میں قائم تجاوزات فوری ختم کروانے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے منصوبے پر برق رفتاری سے کام کرنے کی ہدایت بھی دے دیں۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی کہ تینتالیس کلومیٹر طویل ٹریک کی سرسٹھ ایکڑ زمین پر قبضہ ہے۔ پانچ ہزار چھ سو گھروں کو گرانا اور پھر متبادل جگہ پر منتقل کرنا ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ نے حکم دیا کہ وزیر مینشن، ریلوے اسٹیشن سمیت دیگر علاقوں میں تجاوزات ہٹانے کا کام آئندہ ہفتے سے شروع کردیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے پینتالیس ملین روپے فوری جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اور برق رفتاری سے کام کرنے کا حکم دیا۔(ت)