انتہائی افسوسناک خبر : گو رنر سندھ کے بعد سابق سپیکر انتقال کر گئے ، پورا ملک سوگ میں ڈوب گیا

پشاور (نیوز ڈیسک) سابق سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی عبدلاکبر خان انتقال کر گئے ۔

تفصیلات کے مطابق کے پی کے اسمبلی کے سابق سپیکر اور رکن اسمبلی طویل علالت کے بعد ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔ وہ عارضہ قلب او رمعدے کے مرض میں مبتلا تھے۔ خاندانی ذرائع نے انکی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی نمازجنازہ آج سہ پہر 3بجے مردان میں ادا کی جائے گی ۔مرحوم عبدلاکبر خان پانچ مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں ۔ (ا،ب)