راحیل شریف کی تصاویروالےمتنازعہ بینرزلگانےکا کیس: فیصلہ آگیا، عدالت نےبینرزلگانےوالوں سےمتعلق بڑاحکم جاری کردیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آبادہائی کورٹ نےمووآن پاکستان کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کاحکم دیدیا۔ پارٹی نےسابق آرمی چیف کےحق میں بینرز لگائے تھے۔نہ سازش ثابت ہوئی نہ گٹھ جوڑاور نہ ہی کچھ اور۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے مووآن پاکستان پارٹی کے عہدیداران کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ سابق سپہ سالار سے متعلق بینرآویزاں کرنے کامقدمہ خارج کرنے کاحکم سنادیا۔

جنرل (ر) راحیل شریف کی تصویر کےساتھ اب آجاؤ لکھنے سےسازش ثابت نہیں ہوتی۔ موو آن پاکستان پارٹی عہدیداران کیخلاف مقدمے کا اندراج غیرقانونی ہے۔ اسے خارج کیا جائے۔ یہ احکامات جسٹس محسن اختر کیانی نے دیئے۔موو آن پاکستان پارٹی کی جانب سے سابق سپہ سالار کے حق میں بینرز آویزاں کئے گئے تھے۔ جس پر جانے کی باتیں جانے دو کی درخواست کی گئی تھی۔(خ.و)