بڑی خبر: متحدہ لندن کاپاکستان میں جلسہ اورالطاف حسین کاخطاب، ایم کیوایم پاکستان کےہنگامی فیصلےنےسب کوچونکادیا

کراچی (نیوزڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان سندھ کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس منعقد کیاگیا۔جس میں اکیس جنوری کو متحدہ لندن کے ہونے والے جلسے پر غور و خوض کے بعد کھل کر مخالفت نہ کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کی سیاسی صورتحال میں ہونے والی متوقع تبدیلیوں کے پیش نظر پارلیمانی ممبران کا اجلاس طلب کیا۔جس میں اراکین سے مشاورت کے بعد قیادت نے21 جنوری جلسے سے متعلق غور کیاگیا۔ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے اکیس جنوری کو ہونے والے متحدہ لندن کے جلسے کی کھل کرمخالفت نہ کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل کرنےکافیصلہ کیاہے۔

پی آئی بی میں منعقد ہونے والےاجلاس میں تمام اراکین کو پابند کیاگیا کہ وہ 21 جنوری کے جلسے سے متعلق مکمل خاموشی اختیار کریں اور آپس میں ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں۔یاد رہے متحدہ کے کنونیئر ندیم نصرت اور پاکستان قومی موومنٹ کے چیئرمین اقبال کاظمی نے گزشتہ ہفتے اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اکیس جنوری کواستحکام پاکستان ریلی کے انعقاد کااعلان کیا تھا۔ یہ ریلی عائشہ منزل سے شروع ہوکر مزار قائد (نمائش) پر اختتام پذیر ہوگی۔ندیم نصرت نے اعلان کیا تھاکہ ’’ریلی کے اختتام پر دونوں جماعتوں کے رہنماء خطاب کریں گےجبکہ متحدہ کے بانی بھی ریلی کے شرکاء سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کچھ اہم اعلانات بھی کریں گے‘‘۔(خ.و)