اہم خبر: ذوالفقارکھوسہ اوردوست محمدکھوسہ کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں۔۔۔ڈراپ سین ہوگیا

لاہور (نیوزڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نےتحریک انصاف میں شمولیت کی قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں بے موسم فیصلے نہیں کئے جاتے۔رابطے سب کے ہیں لیکن حلقے کی عوام اور سیاسی دوستوں کی مشاورت کے بعد وقت پر کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ گزشتہ روزمیڈیاگفتگو کرتے ہوئےسردار دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ میرے بڑے بھائی تحریک انصاف میں ہیں اور ان کی دعوت پر عمران خان 15جنوری کو جلسہ کرنے ڈیرہ غازی خان آرہے ہیں اس لئے یہ تاثر پیداہوا ہے کہ شاید ہم تحریک انصاف میں شامل ہونے جارہے ہیں۔ایسا تاثر اور قیاس آرائیاں قطعاًبے بنیاد ہیں۔

انہوں نےکہا کہ ہمارا فی الحال کسی جماعت میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں۔کوئی بھی فیصلہ حلقے کی عوام اور سیاسی دوستوں کی مشاورت سے ہوتا ہے۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں کی طرف سے شمولیت کے لئے رابطوں بارے سوال کے جواب میں کہا کہ رابطے سب کے ہیں لیکن فیصلہ مشاورت سے ہوگا اور سیاست میں بے موسم فیصلے نہیں کئے جاتے۔(خ.و)