سابق آرمی چیف راحیل شریف نےاپنے3سالہ دورمیں980گھنٹےہیلی کاپٹرمیں کیوں گزاردیئے؟ جانیےحیران کردینےوالا انکشاف

اسلام آباد (نیوزڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئردفاعی تجزیہ نگار بریگیڈیئر شوکت قادر نے کہا ہے کہ جنرل(ر) راحیل شریف اپنے آرمی چیف کے دور میں آخری دنوں میں تھکے ہوئے دکھائی دینے لگے تھے۔ بریگیڈیئر (ر) شوکت قادر نے کہا کہ اپنے فیئر ویل ڈنر میں راحیل شریف نے مجھے مخاطب کرکے کہا تھا کہ میرے تین سالہ دور میں میں نے980گھنٹے ہیلی کاپٹر میں سفر کرکے گزار دیئے ہیں۔

شوکت قادر نے کہا کہ 980 گھنٹے تین سال میں ہیلی کاپٹر میں گزار دینا بہت زیادہ آرام دہ نہیں ہوتا۔راحیل شریف نے اسی لئے اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں لی کیونکہ وہ کام کرکر کے تھک چکے تھے۔(خ.و)