معروف سابق چیف جسٹس آف پاکستان کاانتقال، نمازجنازہ سےمتعلق بڑی خبرآگئی

کراچی (نیوزڈیسک) گورنر سندھ اورسابق چیف جسٹس آف پاکستان سعید الزماں صدیقی طویل علالت کے بعدکراچی میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نمازجنازہ جمعہ کوادا کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نےگورنر کے انتقال پرا یک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی عہدہ سنبھالنے کے صرف دو ماہ بعد خالقِ حقیقی سے جاملے۔انہیں سینے میں تکلیف اور سانس لینے میں دشواری پر کلفٹن کےنجی اسپتال لےجایا گیاتھا۔ تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں انتہائی نگہداشت کےوارڈمیں ہرممکن طبی امداد فراہم کی گئی لیکن وہ جاں بر نہ ہوسکے۔مرحوم کی میت کو ڈیفنس میں واقع سرد خانےمنتقل کردیاگیا ہے۔ ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ جسٹس(ر) سعید الزماں صدیقی کی نماز جنازہ جمعہ کو بعد نماز جمعہ ادا کی جائےگی۔گورنرسندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کےانتقال پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک روزہ سو گ کا اعلان کیا ہے۔نئے گورنر کی تعیناتی تک اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے۔

ورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم میاں نواز شریف نے انتہائی افسوس اور غم کا اظہار کیا ہے۔صدر ممنون حسین کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو تاریخ سنہری الفاظ میں یاد رکھے گی۔وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی اور غیرجمہوری قوتوں کے خلاف مزاحمت کے لیے سعید الزماں صدیقی کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔تحریک انصاف پاکستان کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مرحوم سعید الزماں صدیقی کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں۔دکھ کی اس گھڑی میں اللہ ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر فاروق ستار نے کہا ہے کہ مرحوم گورنر سندھ کی خدمات کو مدتوں فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔پیپلز پارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹرعاصم حسین نے بھی گورنر سندھ جسٹس (ر)سعیدالزماں صدیقی کے انتقال پراظہار افسوس کیا ہے۔(خ.و)