پاکستان کے تمام تعلیمی اداروں سے منشیات کا خاتمہ: اساتذہ اور طلباء کے ڈوپ ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کر لیاگیا

فیصل آ باد(ویب ڈیسک) مصدقہ ذرا ئع کے مطابق اینٹی نار کوٹکس فورس کی طرف سے ملک بھر کی یونیورسٹیوں سے وابستہ اساتذہ اور طلباء کے ڈوپ ٹیسٹ کروا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اینٹی نار کوٹکس فورس انتظا میہ کی طرف سے اس سلسلہ میں یونیورسٹی حکام کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے ، اینٹی نارکوٹکس فورس ذرا ئع کے مطابق یو نیورسٹی انتظا میہ کو بجھوا ئے جا نے والے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ یہ انتہائی تشویشناک امر سامنے آ یا ہے کہ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر کی جا معات میں موت کے سوداگروں نے اپنے پنجے گاڑھے ہو ئے ہیں ، جو کہ حصول تعلیم کیلئے آ نے والے مستقل کے معماروں کی رگوں میں نشہ کا زہر انڈیل رہے ہیں ، انکا سراغ لگا نے اور سر کو بی کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، جبکہ یہ ہدا یات جاری کی جاتی ہے کہ فوری طور پر یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء کے منشیات کے استعمال کے حوالہ سے ٹیسٹ کروائے جا ئیں ، جبکہ ان ٹیسٹوں کیلئے ہنگا می طور پر کیمپ کا انعقاد کیا جائے جہاں پر تمام طلباء اور استاتذہ کے ٹیسٹ کئے جا نے کے امر کو یقینی بنایا جا ئے، جبکہ نشہ کے عادی ثا بت ہو نے وا لے استاتذہ ، طلباء کا علاج کروا نے اور انکو منشیات کی لت میں مبتلا کر نے کے سلسلہ میں تمام متعلقہ ادارے مشترکہ لائحہ عمل اپنا ئیں گے (یا)