طیبہ تشدد کیس: لوگ کیا سمجھتے رہے حقیقت کچھ اور ہی نکلی، ننھی ملازمہ پر تشدد میں اہم مسلم لیگی رکن اسمبلی کا نام سامنے آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) طیبہ تشدد کیس میں نیا کردار رائے عثمان کھرل مسلم لیگ ن کے ایم پی اے نکلے ہیں۔

نجی ٹی وی سما ءکے مطابق طیبہ کے والد اعظم نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ رائے عثمان کی گاڑی میں اسلام آباد آئے ہیں۔ جبکہ عدالت نے رائے عثمان کا کھوج لگانے کا حکم دیا تھا۔ رائے عثمان کا تعلق فیصل آبا د کے حلقہ پی پی 56 سے ہے۔جبکہ رائے عثمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اعظم کو جانتا تک نہیں ہوں اور مجھے طیبہ کیس کا بھی کچھ پتہ نہیں ہے۔رائے عثمان کا کہنا تھا کہ اگر میری گاڑی استعمال ہوئی ہے تو عدالت دیکھ لے گی, عدالت مجھے بلائے گی توضرور پیش ہونگا۔