ملتان میں المناک واقعہ: پاک فوج طلب، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

ملتان ( ویب ڈیسک) ملتان میں بوسن روڈ پر چونگی نمبر 6 کے قریب زیر تعمیر پلازے کی چھت کرنے سے درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے جسکی وجہ سے متعد افراد زخمی اور دو افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں، واقعے کی اطلاعات ملتے ہی پاک فوج سمیت ریسکیوں ٹیموں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک ملبے تلے 12 سے 20 افراد کے موجود ہونے کی اطلاعات ہیں جسکے باعث ہلاکتوں کا بھی ہدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دبے دو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں جنہیں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے کے بعد شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب وزیر علیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے بوسن روڈ پر زیر تعمیر عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو بحفاظت نکالنے کے لیے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں ۔ واضح رہے کہ واقعہ کی اطلاعات ملتے ہی پاک فوج سمیت ریسکیوں ٹیموں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے۔