کراچی کے نواحی علاقے میں پولیس کی بڑی کارروائی، خطرناک ملزمان گرفتار

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی بلدیہ آصف رزاق کے مطابق گرفتار ملزمان کو مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران فارن ایکٹ،کرایہ داری ایکٹ اور غیر قانونی اسلحہ کی دفعات کے تحت گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔گرفتار ملزمان میں عبدالحمید، عطاء محمد، خالد خان، محمد نواز محمد ہاشم اور محمد اسحاق شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے کراچی کے حالات پھر سے خراب ہو چکے ہیں ٹارگٹ کلنگ اور قتل وغارت سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضاء قائم ہو چکی ہے.