عمران ، فوج اور میڈیا، وزیراعظم پر خدا کا عذاب ہیں، معروف تجزیہ نگار نے بتا دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف تجزیہ نگار ہارون الرشید نے ایک نجی ٹی وی میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہ پاکستان کے حکمران اپنے ناجائز پیسے اور دولت کی وجہ سے بدنام ہیں، انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں الیٹ کلاس اور حکمران ٹیکس دیئے بغیر حرام طریقے سے پیسہ کماتے ہیں۔ ہارون الرشید نے کہا کہ سب چیزیں آہستہ آہستہ عوام کے سامنے واضح ہو جائیں گی، تجزیہ نگار کے مطابق کہا کہ عمران خان ، فوج اور آزاد میڈیا نواز شریف پر خدا کا عذاب ہے، سینئر تجزیہ نگار نے وزیراعظم پر خوب تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو لگتا تھا کہ وہ عوام سے بچ جائیں گے مگر ایسا نہیں ہوگا۔