پاکستان کے معروف اینکر نے عابد شیر علی کی ایسی اصلیت بتا دی کہ وزیر مملکت کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق وفاقی وزیرمذہبی امورعامرلیاقت نے وزیرمملکت پانی وبجلی عابدشیرعلی کے کلپس چلاکران کی دھلائی کردی اورانہیں ایسا لقب دے دیدیا ہے کہ انہوں نے سوچا نہ ہوگا.
(جاری ہے...)

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایک کلپ دکھایا جس میں وزیرمملکت عابدشیرعلی کہہ رہےہیں کہ ہمارے قائدنوازشریف نے ہمیں ہدایت کی ہے کہ اپنے جذبات کوکنٹرول میں رکھیں، جبکہ دوسراکلپ ایک ٹاک شوکاہے جس میں وزیرموصوف پیپلزپارٹی کی رہنماء شرمیلا فاروقی پرتنقیدکے نشتربرسارہے ہیں۔اورانہیں کہہ رہے ہیں کہ آپ تمیزسیکھنے کی کلاسز لیں ۔تیسرے کلپ میں وزیرمملکت پرویزمشرف کے وکیل احمدرضاقصوری کوشدیدتنقیدکانشانہ بناتے ہیں جبکہ دوسری طرف بیٹھی پیپلزپارٹی کی رہنماء شہلارضامسکرارہی ہوتی ہیں اس کے بعدوزیرموصوف کااگلاشکارپی ٹی آئی کے رہنمامحمودالرشیدبنتے ہیں۔ یہ سب دیکھنے کے بعد آخرمیں عامرلیاقت نے کہاکہ کسی کے ہاں بیٹی ہوتی ہے توکسی کے ہاں بیٹاتوکسی کےہاں عابدشیرعلی پیدا ہوتا ہے۔