لیگی ایم پی اےنےبدمعاشی کی انتہا کردی۔۔۔نیااسکینڈل سامنےآگیا

خانیوال (نیوزڈیسک) سابق ن لیگی ایم پی اے جمیل شاہ نے کام نہ ہونے پر ساتھیوں سے مل کر لینڈز ریکارڈ خانیوال کے اہلکارکو تشدد کا نشانہ بنادیا ہے۔جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق ن لیگی ایم پی اے جمیل شاہ نے ساتھیوں سمیت لینڈ ریکارڈ خانیوال کے اہلکار پر تشدد کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کام نہ ہونے پر ن لیگی رہنماءسیخ پا ہوگئے اورساتھیوں سمیت سرکاری اہلکار پرتشدد شروع کردیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔سابق ایم پی اے اور ساتھی تاحال روپوش ہیں۔