دورہ کراچی کے دوران نواز شریف اچانک ہسپتال پہنچ گئے، تفصیلات اس خبر میں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی نجی اسپتال میں عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نے گورنر سندھ کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت میں بہتری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لئے دعا بھی کی اس موقع پر وزیراعلی سندھ بھی ان کے ہمراہ تھے ملاقات کے موقع پر وزیراعظم نے گورنر سندھ کو گلدستہ پیش کیا۔

گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی نے وزیراعظم کی جانب سے ان کی عیادت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا بعد ازاں گورنرسندھ سے ملاقات کے بعد وزیراعظم اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگئے وزیراعلیٰ سندھ نے ائیرپورٹ سے وزیراعظم کو رخصت کیا۔

واضح رے کہ وزیر اعظم دفاعی نمائش کے افتتاح کیلئے آج صبح کراچی پہنچے تھے جہاں انہوں نے تینوں مسلح افسران کے ہمراہ ایکسپو سینٹر میں ہونے والے نویں دفاعی نمائش کا افتتاح کیاتھا۔