عمران خان تو اپنا یار ہے اس پر جان بھی قربان، یہ کہہ کر ایک شخص نے ساری افواہوں اور غلط فہمیوں کو ختم کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان تو اپنا یار ہے اوراس پر جان بھی قربان ہے۔ ہم لوگ سیاسی حوالے سے ایک جنگ میں ہیں اور ہم جنگ کے عالم میں گلے شکوے نہیں کرتے۔ ہر صور ت میں عمران خان کے ساتھ ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کو اس وقت تک نہیں چھوڑین گے جب تک اسے اقتدار اور کرسی سے محروم نہ کر دیں ۔نہیں چھوڑیں گے، تاوقت کہ انہیں حکمرانی سے اتار نہ دیں لیکن نواز شریف نے استعفیٰ نہیں دینا بلکہ بحران میں جانا ہے اور مسئلہ بگاڑنے میں ان کا اپنا ہاتھ ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں آگ اورخون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، سپریم کورٹ اس کا نوٹس لے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پرویز رشید کا کیس ابھی تک نوٹیفکیشن نہیں ہوا جبکہ حکومت چاہتی ہے کہ نیوز سکینڈل تحقیقات میں آئی ایس آئی اور ایم آئی شامل نہ ہو بلکہ پولیس ہو اور فواد حسن جیسے بیورو کریٹ ہوں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ میں مشرف کے ساتھ ہونے پر شرمندہ نہیں ہوا، وہ ایک ڈکٹیٹر تھا لیکن ان چوروں سے بہتر تھا، مشرف پر کرپشن کا الزام ہو تو سیاست چھوڑ دوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقاتی کمیشن سے متعلق وکلاءکے ساتھ مشورہ کروں گا کیونکہ کیس میں پٹیشنر میں ہوں، اصل دلائل میں نے دینے ہیں ۔(ش س۔ع)