پاکستانیو! ہوشیار،آج سال کا آخری چاند گرہن ، انتہائی اہم خبر آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) رواں سال کا تیسراورآخری چاند گرہن آج شب ہوگاجسے پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا۔ گرہن کا آغاز رات 9 بجکر 55 منٹ پر ہوگا۔ 11 بج کر 55 منٹ پر یہ اپنے عروج پر ہوگا۔

مزید تفصیلات میں محکمہ موسمیات کے کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق چاند گرہن کا اختتام رات 1 بجکر 54 منٹ پر ہوگا۔ گرہن کا کل دورانیہ تقریباً چار گھنٹوں پر مشتمل ہوگا۔چاند گرہن پاکستان کے تمام حصوں میں دیکھا جا سکے گا جبکہ افریقہ‘ ایشیائی‘ آسٹریلیا‘ مغربی پیسیفک آئس لینڈ اور یورپ میں بھی دکھائی دے گا۔چاند گرہن کے دوران خیبر پختونخوا‘ بالائی پنجاب‘ آزاد جموں و کشمیر‘ سندھ‘ جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں مطلع صاف رہے گا۔دریں اثناءماہرین صحت نے لوگوں کو چاند گرہن کے دوران براہ راست چاند کو دیکھنے سے اجتناب کا مشورہ دیا ہے۔(ت،ع)