جلد سامنے آجائے گا کہ قوم کانمک حرام کون کون ہے؟؟؟آل شریف کو اس کے انجام تک پہنچا کر چھوڑیں گے۔۔۔۔طاہر القادری کا اعلان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والوں کے خلاف کارروائی نا کر کے وفاقی کابینہ نے 18 کروڑ عوام کے جذبات مجروح کئے ہیں۔3ستمبر کے احتجاج کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں میں اتنی جراءت ہی نہیں کہ وہ پاکستان اور قومی اداروں کو گالیاں دینے والوں کا نام لے مذمت کر سکیں،حکمرانوں کا برطانیہ کو ٹھوس ثبوت بھجوانے کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا۔طاہر القادری نے 3ستمبر کے اجتجاج کی تیاریوں کے لئے10رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی جو تمام جماعتوں وکلاء اور سول سوسائٹی کواحتجاج میں شرکت کی دعوت دے گی۔طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انکوائری ایکٹ2016 کی منظوری کرکے پاناما لیکس پر ایک دفعہ پھر قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جا رہی ہے،ٹی اور آرز کمیٹی کے نام پر نواز حکومت نے قوم کو ہفتوں بے وقوف بنایا گیا۔سانحہ ماڈل ٹاؤن اور پاناما لیکس کے ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئےتمام جماعتوں کو اکٹھا کریں گے۔آل شریف کچھ بھی کر لے سزا سے نہیں بچ سکے گی،بلوچستان کو سب سے بڑا خطرہ کلبھوشن نیٹ ورک سے ہے لیکن نواز حکامت اور اس کے حواریوں نے اس پر ہونٹ سی رکھے ہیں۔
(جاری ہے...)

(ز،ع)