نواز شریف کا اصل ٹارگٹ اور احتجاج کرنے والوں کے بارے میں حکمت عملی؟؟اہم سیاسی رہنما نے بات کھول دی

ملتان (مانیٹر نگ ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف تا حیات وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں ،ان کے خلاف احتجاج ہو تو کوئی نہ کوئی دھماکہ ہو جاتا ہے یا پھر ایم کیو ایم کو بھڑکا دیا جاتا ہے۔
(جاری ہے...)

میڈ یا رپورٹس کے مطابق ملتان میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کیخلاف جب بھی احتجاج کریں تو دھماکا ہو جاتا ہے یا متحدہ کو بھڑکا دیا جاتا ہے۔ شیخ رشید نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کو گالی دینے والوں کی زبان گدی سے کھینچ لی جائے اور چوک میں الٹا لٹکایا جائے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے اپوزیشن کو دو نمبر اور ٹی او آرز کمیٹی کو بے ایمانوں کا گٹھ جوڑ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگست اور ستمبر اہم مہینے ہیں۔

(ز،ع)