دانش سکولز اتھارٹی نے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) دانش سکولز اتھارٹی نے مالی سال 2014/15میں اتھارٹی کی غفلت پر 22کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز استعمال کیے نہ ہی محکمہ خزانہ کو واپس کئے۔ راجن پور میں بوائز اور گرلز سکولز کی تعمیر کے لئے محکمہ پنجاب نے مذکورہ بجٹ جاری کیا تھا لیکن دانش سکول اتھارٹی نے تعمیراتی کام میں تاخیر کی اور فنڈز مالی سال ختم ہونے سے قبل جاری ہی نہ کئے۔ پنجاب بجٹ کے قوانین کے مطابق فنڈز استعمال نہ ہونے کی صورت میں کوئی بھی محکمہ اور اتھارٹی 31مارچ سے قبل اپنے فنڈز محکمہ خزانہ کو واپس کرنے کی پابند ہے۔(ع،م)