تحریک انصاف کا جلسہ مال روڈ پر ہی ہو گا،پولیس نے سیکیورٹی حکمت عملی مرتب کر لی

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف مال روڈ چیئرنگ کراس پر ہی جلسہ کرے گی،پی ٹی آئی کے جلسے کی سیکیورٹی کے لیے لاہور پولیس نے حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ڈی آئی جی حیدر اشرف کاکہنا ہےکہ سیکیورٹی کے لئے دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے،جبکہ ان کا کہنا تھا کہ جلسے کے راستوں پر پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔

دوسری طرف تحریک انصاف نے مال روڈ پر ہی جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،تحریک انصاف کےرہنماشعیب صدیقی،ڈاکٹرسہیل ظفر چیمہ اور دیگر نےڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹرحیدراشرف نے چیئرنگ کراس پرجلسے کےمقام کادورہ کیااور جلسہ چیئرنگ کراس پر ہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔تحریک انصاف کےرہنماؤں سےمذاکرات کے بعدمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےڈی آئی جی آپریشنز نےکہا کہ جلسے کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کریں گے۔انہوں نےکہا کہ خواہش تھی کہ بند جگہ پرجلسہ ہوجاتا لیکن تحریک انصاف نہیں مانی۔ڈاکٹر حیدراشرف نےکہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کومال روڈ پربینرز لگانےکی اجازت دے دی ہے۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما شعیب صدیقی اور ڈاکٹر سہیل ظفر نےکہا کہ عوام کرپشن کے خلاف سڑکوں پر ہوں گے۔حکمرانوں کو پتہ چل گیا کہ ان کے جانے کا وقت آ گیا ہے،جلسے کی سیکیورٹی کیلئے پولیس کے علاوہ ہمارے رضا کار بھی شامل ہوں گے ،کل تک دیکھیں گے کہ انتطامیہ نےاپنے ایس او پیز پرکس حدتک عمل کیا ہے؟ ہم پولیس کےضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کرینگے۔

شعیب صدیقی اور ڈاکٹر سہیل ظفر دونوں رہنمائوں کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، لیکن ہم دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ۔یکم مئی کو ہرصورت مال روڈ چئیرنگ کراس پر ہی جلسہ ہو گا۔