نوازشریف پس پردہ آرمی چیف کےبارے میں کیا سوچ رکھتے ہیں۔۔؟؟ معروف صحافی نے لیک ویڈیوکا ذکرکرکے تہلکہ مچادیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) معروف صحافی اور تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کے دو اداروں کے چیفس ٹائم لائن پر ہیں۔ایک سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور ایک آرمی چیف ۔دونوں ہی نومبر میں ریٹائرڈ ہونے والے ہیں۔شاہد معوید کا دعوٰی تھا کہ نواز شریف کے دونوں کے ساتھ ہی تعلقات اچھے نہیں۔وہ دونوں کے ساتھ ریلیکس محسوس نہیں کررہے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے قریبی ساتھیوں نے مجھ سے کئی بار بات کی ہے کہ موجودہ آرمی چیف کے آنے کے باوجود نواز شریف کے آرمی سے آئیڈیل تعلقات نہیں ہیں۔جب میں ان سے پوچھتا ہوں کہ آئیڈیل تعلقات سے کیا مراد ہے تو وہ کہتے ہیں۔ “نوازشریف کہتے ہیں یا ر مزہ نہیں آیا۔نواز شریف نے کئی دفعہ اپنے حلقوں میں بات کی کہ یار یہ شخص سیاسی بھی نہیں لیکن اس کے باوجود مجھ سے پہلے کئی جگہوں پر پہنچ جاتا ہے۔چاہے سانحہ صفورہ ہویا سانحہ آرمی پبلک سکول”۔ان کا اشارہ آرمی چیف کی طرف تھا۔شاہد مسعود کا مزید کہنا تھا کہ ان کے چیف جسٹس سے بھی تعلقات اچھے نہیں ہیں۔نواز شریف نے اپنے سامنے کیلنڈر اور گھڑی رکھی ہے کب ان کا ٹائم مکمل ہوگا اور یہ دونوں اشخاص ریٹائرڈ ہوں گے۔

(جاری ہے...)