سیاسی پارہ چڑھتے ہی پیر پگارا بھی میدان میں آگئے ، پاک فوج کے حق میں دل خوش کر دینے والا اعلان کر ڈالا

کراچی (ویب ڈیسک) حُروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی پیرصاحب پگاڑا نے کہا ہے کہ میںفیڈریشن کے ساتھ اور اسکا حامی ہوں اور پاکستانی فوج فیڈریشن کی علامت ہے، فیڈریشن کی کی بقا اور استحکام کیلئے ہر کسی کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔

 انکی یہ دیرینہ خواہش ہے کہ مسلم لیگی تمام دھڑے متحد ہوجائیں، مجھے کوئی عہدہ نہیں چاہئے، اگر قیادت کیلئے پنجاب سے بھی کوئی سامنے آجائے تو وہ ہمیں قابل قبول ہوگا، پہلے ہم کسی کی مدد کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھے اب حالات تبدیل ہوگئے ہیں اور آنے والے دنوں میں کنگری ہاﺅس ہماری بھر پور سرگرمیوں کا مرکز ہوگا۔(ش س م۔ ن)

 

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے

آپ اس خبر پر دوبارہ رائے نہیں دے سکتے - شکریہ

اپنی قیمتی رائے دینے کا شکریہ

Loading...
loading...