چور کی داڑھی میں تنکا

لاہور (ویب ڈیسک) ایک مرتبہ اکبربادشاہ کی انگوٹھی کھو گئی۔ اکبر بڑا پریشان ہوا کیونکہ یہ اس کے باپ کا تحفہ اور نشانی تھی۔ جب بیربل دربار میں پہنچا تو اکبر نے سارا ماجرا اس کو سنایا اور اس سے کہا کہ تم بہت سیانے بنتے ہو۔ اب زرا ہماری انگوٹھی ڈھونڈ کر دکھاو تو تم کو جانیں۔

بیربل بولا۔ ” جہاں پناہ، آپ فکر نہ کریں۔ آپ کی انگوٹھی ابھی مل جاتی ہے۔”آپ کی انگوٹھی دربار میں ہی موجود ہے اور کسی درباری نے اسے اپنےپاس چھپایا ہوا ہے۔ اور یہ …چور درباری وہ ہے کہ جس کی ڈاڑھی میں تنکا اٹکا ہوا ہے۔ ‘جس درباری کے پاس انگوٹھی تھی وہ خوفزدہ ہو گیا اور غیر ارادی طور پر اس کا ہاتھ اپنی ڈاڑھی کی طرف اٹھ گیا۔ بیربل کی تیز نگاہوں نے فورا” اس درباری کو بھانپ لیا اور اس کی طرف اشارہ کر کے بولا کہ ۔” جہاں پناہ یہی وہ چور ہے جس کے پاس آپ کی انگوٹھی ہے۔ ”اس کی تلاشی لیجئے۔” تلاشی لینے پر انگوٹھی برامد ہوگئی۔(ش س م۔ ن)