اہم ترین یورپی ملک نے اپنی شہریت کی سیل لگا دی

لندن (ویب ڈیسک) مشرقی یورپی ملک مالدووا نے ملک میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو مالدووا کی شہریت دینے کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔ چھ ماہ قبل پارلیمان نے اس قانونی بل کی منظوری دی تھی، جس پر اب عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔

چھ ماہ قبل قانون میں ترمیم کے ذریعے ملک میں ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے ملکی شہریت حاصل کر سکتے ہیں جب کہ مالدووا میں کم از کم پانچ برس کے لیے ڈھائی لاکھ یورو کی جائیداد خریدنے پر بھی اس ملک کی شہریت مل سکتی ہے۔یورپ کے اس غریب ترین ملک سمجھے جانے والی ریاست میں اوسط ماہانہ آمدن 315 ڈالر ہے اور حکومت کی کوشش ہے کہ کسی طرح سرمایہ کاروں کو مالدووا کی جانب مائل کر کے ملکی اقتصادیات کو تحریک دی جائے۔اس قانونی بل کو مالدووا کی پارلیمان نے 26 دسمبر کو منظور کیا تھا، تاہم اس بابت میڈیا نے توجہ نہ دی اور اب چھ ماہ بعد اس پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔بدعنوانی پر نگاہ رکھنے والی عالمی تنظیم ٹرانسپینسی انٹرنیشنل سے وابستہ ویاکسلاف ناگوُترا نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات چیت میں کہا کہ اس طرح مالدووا کی حکومت ’سیاہ دھن کو سفید‘ بنانے میں مدد فراہم کر رہی ہے، کیوں کہ اس سابق سوویت جمہوریہ میں بدعنوانی کسی وبا کی طرح موجود ہے۔(ش س م۔ ن)

 

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے

آپ اس خبر پر دوبارہ رائے نہیں دے سکتے - شکریہ

اپنی قیمتی رائے دینے کا شکریہ

Loading...
loading...