نواز شریف کے نا اہل ہوتے ہی ’’ ڈالر‘‘ کتنے کا ہوگیا؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کی طرف سے پاناما کیس میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے بعد ڈالر کو پر لگ گئے

 مگر پاکستانی روپے کی قدر اس کے مقابلے میں گر گئی، ڈالر کی قیمت 104 سے بڑھ کر 109 ہو گئی، یعنی ڈالر کی قدر میں ایک روز میں 5 روپے کا اضافہ ہو گیا،وزیراعظم نواز شریف کے صادق اور امین نہ رہنے پر نااہل کرنے کے سپریم کے فیصلے پر ملک کی سٹاک مارکیٹ میں بحرانی کیفیت پیدا ہو گئی، آج سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار رہی، لوگوں نے عدالتی فیصلےکے پیش نظر ڈالر کی فروخت بند کر دی جس کے نتیجے میں ڈالر کی قدر 104 سے بڑھ کر 109 روپے ہو گئی۔

 

 

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے

آپ اس خبر پر دوبارہ رائے نہیں دے سکتے - شکریہ

اپنی قیمتی رائے دینے کا شکریہ

Loading...
loading...