بے حس پاکستانیو: تمہاری بہنیں اور بیٹیاں برائلر مرغیاں ہیں ؟؟؟

لاہور ( ویب ڈیسک)  ایک بزرگ   اور باشعور پاکستانی شہری امیر عبداللہ نیازی اپنی ایک   خصوصی  تحریر میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔جے آئی ٹی میں مریم نواز کا استقبال ایسے ہوا جیسے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم آگئی ہوں ،باقی جو تھانوں جیلوں کچہریوں میں جوان بوڑھی دھکے کھا رہی ہیں کیا وہ جانوروں کی بیٹیاں ہیں اور ان جانوروں کی قوم کی صرف ایک ہی بیٹی اور دو بیٹے ہیں کیا قوم صرف نواز شریف کی اولاد اور سمدھیوں اور درباریوں کا نام ہے اور بیس بائیس کروڑ جانوروں سے تو جاتی امرا کے پرندے کی بھی زیادہ قیمت ہے کہ وہاں کے مور کو بھی ایک ایس پی رینک کا آفیسر ابا جی کہ کر بلاتا ہے کہ کہیں یہ قوم کے باپ سے شکایت نہ کردے ۔

جانورو تمہاری بیٹیاں بیٹیاں نہیں بلکہ برائلر مرغیاں ہیں نہ تم  قوم ہو اگر قوم ہوتے تو تمہاری بھی بیٹیاں ہوتیں آپ سوچیں سمجھیں گے تو ٹھیک ورنہ تمہارا مقدر کون بدل سکتا ہے
آج میں اس عظیم بیٹی عورت اور خاتون کو سلام پیش کرتا ہوں جس نے ہر ظلم کا مقابلہ مردانگی سے کیا جس کا نام بینظیر بھٹو تھا وہ اپنے باپ کے لئے لڑی بھائیوں کے لیے لڑی خاوند کے لئے لڑی اپنے لیئے لڑی اور قوم کے لیئے لڑی اور لڑتے لڑتے شہید ہوگئی لعنت ہے ایسے مردوں پر جو اپنے حقوق کے لئے بھی نہیں لڑ سکتے ، یہ اپنی بیٹیوں بیویوں بچوں اور عورتوں کےلئے تو کیا یہ تو ملک کے لئے بھی نہیں لڑ سکتے یہ اس دھرتی  پر بوجھ ہیں ۔ سوتے رہو قوم کے باپ کا حکم ہے ۔ واہ قوم کی بیٹی۔(ش س م۔ ن)

 

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے

آپ اس خبر پر دوبارہ رائے نہیں دے سکتے - شکریہ

اپنی قیمتی رائے دینے کا شکریہ

Loading...
loading...