مریم نواز کی پیشی پر بختاور بھٹو نے بھی اپنی ماں کی تذلیل کا بدلا لے لیا ، ن لیگیوں کے منہ بند ہو گئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )  سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) خود کو قانون سے بالا تر سمجھتی ہے۔

تفصلات کے مطابق بختاوربھٹو نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک پیغام میں تحریر کیا، انہوں نے کہا کہ ماضی میں میری ماں (محترمہ بے نظیر بھٹو) کو ایک عدالت سے دوسری عدالت میں گھسیٹا گیا تھا جب کہ پیپلزپارٹی کی کئی خواتین رہنماؤں کوبھی جیلوں میں بند کیا گیا اور عدالتوں کے چکر لگوائے گئے تھے۔بختاوربھٹو نے مسلم لیگ (ن) کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ن لیگ ہمیشہ خود کو قانون سے بالا ترسمجھتی ہے جب کہ اپنے مخالفین کے لیے قید و بند کو پسند کرتی ہے۔قبل ازیں انہوں نے شرمیلا فاروقی کی ٹیوٹ جس میں شہید بے نظیر بھٹو کو اپنے کم سن بچوں کے ہمراہ تھانوں کے چکر لگاتے دکھایا گیا تھا کے جواب میں بھی یہی بات کہی تھی۔خیال رہے وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو آج صبح جے آئی ٹی نے جوڈیشل اکیڈمی طلب کیا ہے جہاں ان سے پاناما کیس کے حوالےسے تفتیش کی جائے گی قبل ازیں وزیراعظم کے دونوں صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز بھی پیش ہو چکے ہیں اور خود وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب بھی ایک ایک بار جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوئے تھے۔