لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا: پنجاب پولیس نے اہم ترین شاہراہ پر دو دہشت گردوں کو بھون ڈالا

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں سگیاں پل کے قریب سی ٹی ڈی سے مقابلہ میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

 سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ سے تھا۔ چار دہشت گرد حساس دفتر پر حملہ کیلئے آئے تو مقابلہ ہو گیا۔ فائرنگ کے دوران دو دہشت گرد فرار ہو گئے۔ دہشت گردوں سے کلاشنکوفیں، ڈیٹونیٹرز اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا، فرار دہشت گردوں کی تلاش کیلئے ناکہ بندی کردی ہے۔(ش س م۔ ن)

 
Loading...