تیرے عشق میں : نوجوان نے اپنی محبوبہ کو محبت کا یقین دلانے کے لیے انتہائی قدم اٹھا لیا

رانچی (ویب ڈیسک) بھارت میں نوجوان عاشق محبوبہ کو اپنی محبت کا یقین دلاتے ہوئے ریل گاڑی کے آگے جاگرا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ میں اشیش ورما نامی 23 سالہ نوجوان پلیٹ فارم پر چہل قدمی کرتے ہوئے اپنی محبوبہ سے فون پر بات کررہا تھا۔

 عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وہ فون پر کسی لڑکی سے کہہ رہا تھا کہ میں تمہاری خاطر جان بھی قربان کرسکتا ہوںاور پھر وہ پلیٹ فارم کی طرف بڑھتی ہوئی ریل گاڑی کی جانب جھکا اور اسی دوران اس کا پاں پھسلا اور وہ نیچے ریل کی پٹڑی پر جاگرا۔ ریل گاڑی کے ڈرائیور نے اسے پٹڑی پر گرتے ہوئے دیکھ کر ایمرجنسی بریک لگائے جس کی وجہ سے اشیش کی جان تو بچ گئی البتہ اسے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ اسے فوری طور پر ایک مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔(ش س م۔ ن)

 
Loading...