نئے بجٹ میں حکومت کی جانب سے سرکاری ملازموں کی تنخواہوں میں اضافے کے حکم پر کب سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے ؟ شاندار خبر آگئی

اسلام آباد (آئی این پی) موجودہ حکومت کے آخری مالیاتی بل18 2017-ءصدارتی توثیق کیلئے ایوان صدر بھیج دیا گیا، صدر مملکت کے دستخط کرنے پر آئندہ مالی سال میں یہ مالیاتی بل نافذ العمل ہوجائیگا۔

تفصیلات کے مطابق 13جون کو قومی اسمبلی سے منظور ہونیوالے مالیاتی بل 2017-18ءکو توثیق کےلئے صدر پاکستان کو بھیج دیا گیا ہے۔ فنانس بل وزیراعظم محمد نوازشریف کی ایڈوائس کے ساتھ ایوان صدر بھیج دیا گیا ہے۔ صدر مملکت کی طرف سے فنانس بل 2017-18ءپر دستخط کے نتیجہ میں یہ نافذ العمل ہو جائے گا اور یکم جولائی سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10فیصد اضافے سمیت بجٹ2017-18ءپر عملدرآمد شروع ہو جائیگا۔(ش س م۔ ن)

 

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے

آپ اس خبر پر دوبارہ رائے نہیں دے سکتے - شکریہ

اپنی قیمتی رائے دینے کا شکریہ

Loading...
loading...