چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست : یاسین ملک کی اہلیہ نے ایسا پیغام دے ڈالا کہ بھارتیوں کا سر شرم سے جھک گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ممتاز حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے پاکستان کی کشمیر پالیسی پر تسلسل کی ضرورت ہے‘پاک بھارت میچ ہو تو کشمیری پاکستان کی جیت کیلئے دعائیں کرتے ہیں‘ پاکستان کی حمایت کرنے پر کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے‘کشمیریوں کی بھارت سے نفرت میچ میں ظاہر ہو جاتی ہے۔

آزادی کیلئے برسر پیکار حریت قیادت نظر بندہے‘ یاسین ملک کو سینٹرل جیل میںقید کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ پاک بھارت میچ ہو تو کشمیری پاکستان کی جیت کیلئے دعائیں کرتے ہیں۔ پاکستان کی حمایت کرنے پر کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی بھارت سے نفرت میچ میں ظاہر ہو جاتی ہے۔ مشعال ملک نے کہاکہ کرکٹ کھیل ہے مگر بھارت اسے جنگ بنا دیتا ہے۔(ش س م۔ ن)