حیران کن خبر : سپائیڈر مین کو گرفتار کر لیا گیا

ماسکو (ویب ڈیسک) ماسکو میں فرانسیسی نوجوان کو بغیر حفاظتی اقدامات کے بلندو بالا عمارت سر کرنا مہنگا پڑ گیا۔

نوجوان نے کچھ انوکھا کر دکھانے کی ٹھانی اور بغیر حفاظتی اقدامات کے ماسکو کی چوتھی بلند ترین عمارت پرمکڑی کی طرح چڑھ گیا، لیکن یہ انوکھا طریقہ ذرا سی غلطی پر جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا تھا اس لیے خطروں کے کھلاڑی کو اس اسٹنٹ کی وجہ سے جیل کی ہوا بھی کھانا پڑگئی۔زندگی کا کوئی نعم البدل نہیں لیکن کچھ منچلے نوجوان شوق کی تکمیل کی خاطر اپنی جان داؤ پر لگانے سے بھی نہیں گھبراتے۔خطروں کے کھلاڑی فرانسیسی نوجوان نے کچھ انوکھا کر دکھانے کی ٹھانی اور بغیر حفاظتی اقدامات کے بلند ترین عمارت پر چڑھ گیا۔ایک سو سولہ میٹر اونچی اس عمارت پرچڑھنے کا یہ انوکھا طریقہ ذرا سی غلطی پر جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا تھا لیکن مہارت اور کچھ کرنے کی لگن نے اسے بالاآخر کامیاب کر دیا۔

اس خطروں کے کھلاڑی کا یہ شاندار اسٹنٹ یوں تو بظاہر کامیاب رہا لیکن اب اس اسٹنٹ کے باعث اسے جیل کی ہوا بھی کھانا پڑے گی۔واضح رہے 54 سالہ فرانسیسی ایلن رابرٹ اب تک دنیا بھرمیں100سے زائد بلند و بالا عمارتیں سر کر چکا ہے۔(ش س م ۔ ن)

 

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے

آپ اس خبر پر دوبارہ رائے نہیں دے سکتے - شکریہ

اپنی قیمتی رائے دینے کا شکریہ

Loading...
loading...