افسوسناک خبر : پاکستان نیوی کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ ، شہادتوں کی اطلاع آگئی

کراچی (ویب ڈیسک) جیونی میں پاک بحریہ کی گاڑی پر شرپسندوں نے فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں 2 اہل کارشہید اور 3زخمی ہوئے ہیں ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جیونی میں پاک بحریہ کی گاڑی پر شرپسندوں نے فائرنگ کی جس سے گاڑی میں موجود 2اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا ہے شرپسندوں کی ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے، ان شر پسندوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔(ش س م۔ ن)

 
Loading...