پشاور زلمی کے مداح خوشی سے جھوم اٹھے ، ایسی خوشخبری مل گئی کہ مٹھائیاں تقسیم کرنا شروع کردیں

پشاور(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے سیزن کی فاتح پشاور زلمی جنوبی افریقہ کی ٹوی ٹوئنٹی گلوبل لیگ کا بھی حصہ بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹیم پی ایس ایل کے بعد جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کی ٹی ٹوئنٹی گلوبل لیگ میں بھی نمائندگی کو تیار ہے، جس کی 8 ٹیموں میں سے ایک کے مالک پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ جنوبی افریقہ کے صوبے گوٹینگ کے شہر بینونی کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی گلوبل لیگ میں ’بینونی زلمی‘ کے نام سے شریک ہوگی۔جاوید آفریدی کا اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ’ہم یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جو ایک ملک سے دوسرے ملک اور ایک براعظم سے دوسرے براعظم تک مداحوں اور لوگوں کو عالمی سطح پر جوڑے رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’جس طرح پشاور زلمی نے ثابت کیا کہ وہ کچھ بھی کر گزرنے کی اہل ہے بینونی زلمی بھی اپنا لوہا منوانے کے لیے پرعزم ہے۔