بارش سے بچنے کے لیے چھتری پکڑنے والے کے ساتھ دانیال عزیز نے کیا سلوک کیا؟ ایسی خبر آگئی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں  گے

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے راہنما دانیال عزیز میڈیا ٹاک کے دوران چھتری پکڑے شخص پر برہم ہو گئے ۔

تمہیں  سمجھ نہیں آ رہی کہ چھتری کو میرے سر پر کرو ۔پیر کے روز الیکشن کمیشن کے باہر دانیال عزیز میڈیا ٹاک کے لئے پہنچے تو اس دوران بارش شروع ہو گئی ۔ دانیال عزیز کے ہمراہ شخص نے دانیال عزیز کے سر پر چھتری پکڑی ہوئی تھی تو اچانک تھوڑا سا پانی گرنے پر دانیال عزیز میڈیا ٹاک کے دورانہی چھتری پکڑے شخص پر برس پڑے کہ تمھیں سمجھ نہیں آ رہی کہ چھتری کو میرے سر پر کرو ۔جس پر وہاں موجود تمام میڈیا کے نمائندوں نے دانیال عزیز کی اس حرکت پر ہنسنے لگے ۔