پوری دنیا کو  گاڑیاں بنا کر دینے والے جاپان نے پاکستان سے ایسی چیز مانگ لی کہ  ہر کوئی پریشان رہ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خبررساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کےمطابق مقامی پاکستانی کمپنی سازگار انجنئیرنگ جو فوراسٹرک سی این جی آٹو رکشہ اورآٹو موٹیو کی پیداوار دے رہی ہے، نے یہ رکشے جاپانی مارکیٹ میں برآمد کرنا شروع کردیا ہے۔خیال رہے کہ جاپان خود آٹو انڈسٹری میں خود کفیل ہے تاہم پاکستان کے روایتی رکشے نے جاپانی صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے جہاں جاپانی شہری اس رکشے کو تفریح کے علاوہ عام استعمال میں لاتے ہیں۔

سازگار انجنئیرنگ کے سیلز ہیڈ محمد اسماعیل نے بتایا کہ پاکستان کے روایتی طور پر سجے ٹرک اور رکشوں کی عالمی مارکیٹ میں دھوم ہے،پاکستانی ٹرک آرٹ دنیا بھر میں مقبول ہے، اسی طرح جاپان میں روایتی طور پر سجائے گئے رکشوں کو مقبولیت مل رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ جاپان کی تاریخ میں پہلی بار تین پہیوں والی کسی گاڑی کو ہائی ویز پر آنے کی اجازت دی گئی ہے اور اس کی بنیادی وجہ اس کا قابل گرفت کنٹرول اور سیفٹی کا معیار ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی رکشے گنجان آباد علاقوں کی تنگ گلیوں میں سفر کرسکتے ہیں اس لیے یہ رکشے مختصر سفر کے لیے زیادہ موزوں سمجھے جاتے ہیں۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ کہ پاکستان کے روایتی رکشوں کی برآمد میں اضافے کے لیے مزید اقدامات اورجامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔

 

 
Loading...