ایتھے رکھ:  پاکستانی ٹیم کی جیت کی خوشی میں عرشی خان نے ایسی حرکت کر دی کہ  بھارتیوں کو آگ لگ گئی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)ہروقت خبروں کی زینت بننے والی بھارتی ماڈل عرشی خان پاکستان کے چیمپئن ٹرافی جیتنے کے بعدبول پڑیں انہوں نے کہاکہ میں نے فائنل سے دودن پہلے ہی کہہ دیاتھاکہ سرفرازبھائی ہی ٹرافی جیتیں گےاورمیری پیش گوئیاں ہمیشہ سچ ثابت ہوتی ہیں۔

عرشی خان کا کہنا تھا کہ میں اپنے تمام بھارتی فینز سے معذرت کرکے کہتی ہوں کہ جب بھی کوئی اتنے اعتمادسے کہتاہے کہ فلاں ٹیم جیتے گی تووہی ٹیم جیتتی ہے۔انہوں نے چیمپئن ٹرافی جیتنے پرسرفرازاحمداورفخرزمان کومبارکباددی ۔انہوں نے بھارتیوں کاخون جلاتے ہوئے کہاکہ میں نے پہلے ہی اعلان کردیاتھاکہ باپ بھارت نہیں پاکستان ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ٹیم کی ہارپربھارتیوں کودکھ ہوااورمیں ویڈیومیں بارباربولی کہ پاکستان جیت جائے گاتوآپ لوگوں نے میرے خلا ف نازیبازبان کااستعمال کیاآپ لوگ سوچیں کہ اس وقت مجھے کتنادکھ ہوا۔