بریکنگ نیوز : نماز عید کے دوران کون کون سی اہم شخصیات کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جائے گا؟ حساس اداروں نے الرٹ جاری کردیا گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) عید اجتماعات پر وی آئی پی حضرات پر دہشت گرد حملوں کے بارے میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے الرٹ پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ کو موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے عید کی نماز کے اجتماعات جہاں پر وی آئی پی شرکت کریں گے وہاں پر دہشت گرد حملہ کر سکتے ہیں۔ 

اس کے لئے لیٹر میں کہا گیا ہے وی آئی پی حضرات کو ہدایات دی جائیں کہ وہ کوشش کریں پبلک مقامات پر نماز عید نہ پڑھیں، وہ جائیں تو ان کی سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے جائیں۔ اس لئے تمام وفاقی، صوبائی وزرائ، ایم این اے ، سینیٹرز اور اراکین صوبائی اسمبلی کو کہا گیا ہے جہاں انہوں نے عید کی نماز پڑھنی ہے اس کے لئے پیشگی وہ اپنے علاقوں کے ڈی پی او آفس میں اطلاع کردیں تاکہ سکیورٹی کا مناسب بندوبست کیا جا سکے۔

 
Loading...