تبدیلی آوے ہی آوے : حلقہ پی ایس 114 ، تحریک انصاف نے کس تگڑے رہنما کو منتخب کرلیا؟ جان کر مخالفین کو شکست کے سو فیصد آثار نظر آنے لگے

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ 9جولائی کو حلقہ پی ایس 114 کے عوام تحریک انصاف کے نامزد امیدوار انجینئر نجیب ہارون کو کامیاب کروا کر یہ ثابت کردیں گے کہ وہ اپنے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے حقیقی تبدیلی کے خواہشمند ہیں۔ 

غریب کے نام پر سیاست کرنے والی پیپلز پارٹی اب صرف چوروں اور لٹیروں کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کے9سالہ دور حکومت میں پیپلز پارٹی نے سندھ کی عوام کو روٹی ،کپڑا اور مکان دینے کے بجائے ان سے چھین لیا ہے ۔عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والوں کو آج عوامی مسائل کا خیال آیا ہے۔ یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز حلقہ پی ایس114کے علاقے محمود آباد نمبر5میں الیکشن آفس کے افتتاح اور اعظم بستی، چنیسر گوٹھ اور مختلف علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کراچی ریجن کے صدر فردوس شمیم نقوی،رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، انجینئر نجیب ہارون، راجہ اظہر، بلال غفار، اکبر موریجو، امجد جاہ، چوہدری اویس اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔اسد عمر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان دن رات ایک کر کے پارٹی کے چیئرمین عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ 9جولائی کو جیت تحریک انصاف کی ہوگی ۔

 

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے

آپ اس خبر پر دوبارہ رائے نہیں دے سکتے - شکریہ

اپنی قیمتی رائے دینے کا شکریہ

Loading...
loading...