کپتان کے کھلاڑیو دل تھام لو : ن لیگی رہنما ایسے ثبوت لے کر میدان میں آگئے کہ تبدیلی کے خواب بھی چکنا چور ہوگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لیگی رہنما دانیال عزیز نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان بھارت سے پیسے لیتے رہے ہیں ۔”انوکھے لاڈلے کو کتنی دیر بچاﺅ گے“۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں بدبختی کی علامت ہیں کیونکہ جس وزیر اعظم نواز شریف پر اس نے منی ٹریل کا الزام لگایا وہ تو اپنے آپ کو احتساب کے لئے تمام اداروں کے سامنے خود کو پیش کر رہا ہے لیکن دوسری جانب عمران خان نے نجم سیٹھی کے کیس میں 35 پنکچر کے حوالے سے 46 نوٹسز ملنے کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ جمائما کی ٹوئٹ دھری رہ گئی کیونکہ عمران خان نے لکھ کر دیا منی ٹریل نہیں ہے۔ میڈیا کو بھی عمران خان کے ایسے اقدامات کا نوٹس لیتے ہوئے کوریج دینی چاہیے۔ عمران خان اور ان کے وکیل کی جانب سے آج بھی کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا۔ عمران خان عدالتوں اور الیکشن کمیشن سے مفرور ہیں اور ملک کے تمام اداروں پر الزامات لگانے میں عمران خان نمبر ون ہیں لیکن خود کو احتساب کے لئے پیش کرنے میں ان کا جواب نہیں۔ انہوں نے کہا ان کا مزید کہنا تھا خیبرپختونخوا میں عمران خان نے دو سال سے احتساب کمیشن کو تالے لگا رکھے ہیں لیکن ملک بھر میں خود کو نیلسن منڈیلا بنا کر پیش کرتا ہے۔ ابھی 2018 ءمیں الیکشن آنے والے ہیں تو عوام کو چاہئے کہ وہ ایسے جمہوریت کے وارداتیوں کا خاتمہ کریں۔

 

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے

آپ اس خبر پر دوبارہ رائے نہیں دے سکتے - شکریہ

اپنی قیمتی رائے دینے کا شکریہ

Loading...
loading...