میچ سے پہلے ہی یہ کام کر لیا تھا کہ ۔۔۔ محمد عامر نے پہلے ہی سپیل میں بھارتی بیٹنگ کے چیتھڑے اڑانے کا راز بتا دیا

لندن (نیوزڈیسک) قومی ٹیم کے مایہ ناز باولر محمد عامر نے بھارتی ٹیم کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر کے رکھ دیا او رقومی ٹیم کو تاریخی فتح دلوانے میں سب سے اہم ترین کر دار ادا کیا ۔تفصیلات کے مطابق میچ کے اختتام پر اینکر سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر کا کہناتھا کہ میں نے میچ سے قبل یہ سوچاتھا کہ میں نے بھارتی ٹاپ بلے بازوں کی وکٹیں اڑانی ہے اور میں نے کر دکھایا ۔ان کا کہناتھا کہ یہ پوری ٹیم کی محنت ہے جس طرح فیلڈنگ اور بیٹنگ کی گئی وہ لاجواب تھی ۔واضح رہے کہ محمد عامر نے بھارت کے ٹاپ بلے باز کوہلی ،شیکھر دھون اور روہت شرما کو پولین پہنچا کر پاکستان کی جیت پر مہر لگا دی ۔

 
Loading...