بریکنگ نیوز : پانامہ دبئی اور لندن لیکس کی اصل حقیقیت کیا ہے؟ شریف فیملی کے خلاف تگڑی شخصیت کھل کر سامنے آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ اگر وزیراعظم اور ان کے خاندان کا حقیقی معنوں میں احتساب ہوگیا تو پانامہ دبئی اور لندن لیکس میں شامل اور بنکوں سے قرضے لے کر ہڑپ کرنے والوں سمیت کڑے احتساب سے کوئی نہیں بچ سکے گا ۔ وزراء کے جے آئی ٹی کے خلاف بیانات سے واضح ہوگیاہے کہ حکمران کسی صورت احتساب کے عمل سے گزرنا نہیں چاہتے اور جے آئی ٹی کو متنازع بناکر احتساب سے فرار کی کوشش کررہے ہیں ۔ ہمارا مطالبہ تھاکہ وزیراعظم کو استعفیٰ دے کر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوناچاہیے تاکہ وہ اپنی حیثیت اور اختیارات کا ناجائز فائدہ نہ اٹھا سکیں ۔ وزیراعظم مستعفی ہو کر اپنے خلاف ہونے والی تحقیقات کا سامنا کرتے تو ملک میں احتساب کے موثر نظام کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہ رہتی۔ 

 
Loading...